ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی چوکیوں پر کی فائرنگ

پاکستان نے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی چوکیوں پر کی فائرنگ

Sun, 10 Sep 2017 10:22:21    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کوجموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی چوکیوں پرفائرنگ کی۔مینڈھر سیکٹر کے دیبراج، کرشنا وادی اور یشاپر میں سرحد پار سے صبح تقریباََسوا 10بجے فائرنگ شروع ہوئی۔اس کے بعد سرحد پر تعینات بھارتی فوج نے بھی جواب دیا۔خبرلکھے جانے تک دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ جاری تھی۔اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اس سے پہلے 7ستمبر کو 10منٹ تک جاری رہی پاکستانی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے لئے کام کرنے والے دو پورٹر زخمی ہوگئے تھے۔ایک افسر نے بتایا کہ کرشنا وادی سیکٹر میں یکم ستمبر کوپیشگی چوکیوں پر کنٹرول لائن کے پاس پاکستان کی فائرنگ میں سرحدی سیکوریٹی فورسیز کے اسسٹنٹ اپنریکشک کمل جیت سنگھ زخمی ہوگئے تھے۔انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرائی گئی اور چوکی سے لے جایا گیا لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔


Share: